• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، پاک بھارت جنگ کے بادل چھٹنے کی اطلاعات، 2787 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،پاک بھارت جنگ کے بادل چھٹنے کی اطلاعات اور شرح سود میں کمی کی خبروں سے کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کی بڑی لہر، کے ایس ای100انڈیکس میں2787پوائنٹس کا اضافہ ، ایک لاکھ12،13اور 14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال،74.38فیصد کمپنیوں کے شیئرزکی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت 287ارب 67کروڑ 62 لاکھ روپے بڑھ گئی،تاہم کاروباری حجم 24.15فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بارے میں چھائے گہرے بادلوں کےچھٹنے کی اطلاعات اور اس کے ساتھ شرح سود میں کمی کی خبروں سے سرمایہ کاروں کا کچھ اعتماد بحال ہوا ہے جس کی وجہ سے جمعہ کو مارکیٹ میں ٹریدنگ کا آغاز 1494 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا جس کے بعد دن بھر مارکیٹ میں تیزی کی طوفانی لہر دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس میں3220 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

بزنس سے مزید