خیبرپختونخوا حکومت نے بھی فوج کی خدمات طلب کر لیں

May 10, 2023

فائل فوٹو

پنجاب حکومت کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی فوج کی خدمات طلب کر لیں۔

محکمۂ داخلہ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج بلانے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کی جائے۔

خیبرپختونخوا کےمحکمۂ داخلہ کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کی تخفظ کے لیے فوج بلانے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاک فوج کی خدمات طلب کی تھیں اور اس حوالے سے وفاقی وزارتِ داخلہ نے منظوری دے دی۔

محکمۂ داخلہ کے مطابق دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں ہیں، پاک فوج امن و امان قائم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وفاقی وزارتِ داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔