اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے پہنچ گئے

May 10, 2023

فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے پہنچ گئے، جو مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر دارالحکومت میں فوج طلبی کا حکم جاری کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے پہنچ گئے، ان دستوں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج کو طلب کیا گیا، فوج کے دستے اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھیں گے۔

فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ تحت طلب کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادمیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اور سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے طلب کیا گیا۔