ضلع تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ اور نگرپارکر کے 5 فیڈرز کی بجلی 3 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی۔
ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق بجلی کی بندش سے اسلام کوٹ، نگرپارکر میں 3 روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔
منگل کوبارش اور تیز ہواؤں سے مین ٹرانسمیشن لائن کے 3 پول گر گئے تھے۔
دوسری جانب اس حوالے سے بات کرتے ہوئے حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، بجلی بحالی میں مزید وقت لگے گا۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کے 3 پول گرنے سے اسلام کوٹ اور ننگرپارکر کے 5 فیڈرز متاثر ہوئے۔
متاثرہ فیڈرز میں اسلام کوٹ، نگرپارکر، تھرکول اور مائی بختاور ایئرپورٹ فیڈرز شامل ہیں۔