سونا فی تولہ 1100؍ روپے مہنگا

May 16, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2010ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 2015ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1100روپے فی تولہ کے اضافے سے 2لاکھ 35ہزار 100روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 560 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 3000روپےفی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔