انٹر بینک، ڈالر کی قیمت خرید میں 1.55 روپے کا اضافہ

May 16, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید1.55روپے بڑھ گئی تاہم قیمت فروخت75پیسے کم ہوگئی،اوپن مارکیٹ میں استحکام،یورو کی قیمت میں2روپے تک کا اضافہ،پاؤنڈ بھی4روپے تک مہنگا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.55روپے کے اضافے سے 283.50روپے سے بڑھ کر 285.05روپے اور قیمت فروخت 75پیسے کی کمی سے 286.50روپے سے کم ہو کر 285.75روپے ہو گئی ہے۔