اسٹاک مارکیٹ، سیاسی فضا میں بہتری، 288 پوائنٹس کا اضافہ

May 17, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سیاسی بے یقینی کے بادل چھٹنے اور فضا بہتر ہونے کی امید پر مارکیٹ میں زبردست سرگرمی ، کے ایس ای100انڈیکس میں 288پوائنٹس کا اضافہ، 42ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی، 54.93فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب 28کروڑ 11لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم 79.75فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔