سونے اور چاندی کی قیمت میں استحکام

May 18, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں استحکام، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18ڈالر فی اونس کی کمی سے 2006ڈالر سے کم ہو کر 1988 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی اضافہ کمی کے 2 لاکھ 33ہزار 100 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99ہزار 846روپے پر مستحکم رہی ، چاندی کی قیمت بھی 2950 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔