روس سے جنگ: یورپ کی جانب سے یوکرین کو 1 ماہ میں 62 ہزار ہتھیار فراہم

May 18, 2023

یورپ نے روس کے خلاف مزاحمت بہتر کرنے کیلئے یوکرین کو گذشتہ ماہ 62 ہزار کے قریب ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ ہتھیاروں کی اس کھیپ میں پہلی قسط کے مقابلے میں 20 ہزار سے زائد ہتھیار شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ہتھیار Ammo track 1 پالیسی کے تحت فراہم کیے گئے ہیں، جس کے تحت یورپی رکن ممالک یوکرین کی جانب سے طلب کردہ ہتھیاروں کو اپنے پہلے سے موجود اسٹاک میں سے دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے یوکرین کی مجموعی ضرورت 1 ملین پیسز ہیں، جس میں زیادہ تر گولہ بارود شامل ہے۔

یورپی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ اس حوالے سے ممبر ممالک نے برسلز سے 650 ملین یورو کی ادائیگی کی ڈیمانڈ کی ہے۔