نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی بیٹی کا مذہب کیا ہے؟

May 24, 2023

فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکار نک جونس نے انکشاف کیا ہے کہ میرے اور اہلیہ پریانکا چوپڑا جونس کے مختلف مذاہب کا ان کی بیٹی مالتی میری کی پرورش میں اہم کردار ہے۔

نک جونس نے ڈیکس شیفرڈ کے پوڈ کاسٹ کے دوران بیٹی کی پرورش اور اس کے مذہب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خدا کے ساتھ گہرا اور بامعنی تعلق ہے لیکن خدا بہت سی مختلف شکلوں میں نظر آتا ہے جنہیں میں نے ابھی خدا کی ایک کتاب میں پڑھا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو بائبل میں بتائے گئے زندگی کے اصولوں کے ساتھ ساتھ ہندومت مذہب کے بارے میں بھی بتاتا ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک ہندوستانی خاتون سے شادی کر کے جوکہ ہندو ہے، میں نے اس مذہب اور عقیدے کے بارے میں کافی کچھ سیکھا ہے کہ جوکہ متاثر کن ہے۔

نک جونس کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے بچی کی پرورش کر رہے ہیں جس میں بائبل کے اصولوں اور ہندو عقیدے دونوں کے عناصر ہوں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا شادی کے بعد سے مسیحی اور ہندو دونوں مذاہب کے تہواروں کے موقع پر اپنی لاس اینجلس کی رہائش گاہ پر مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں اور ان تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔