ویانا میں مشہور برانڈ کے مفت کپڑے خریدنے کیلئے لوگوں نے بھگدڑ مچا دی

May 25, 2023

فوٹو، انسٹاگرام

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مشہور اسٹریٹ ویئر برانڈ نے اپنے پہلے اسٹور کا افتتاح کرنے کے لیے پہلے روز اپنے کپڑے مفت میں بیچنے کا اعلان کیا تو پورے شہر نے اس نئے اسٹور کا رُخ کرلیا اور شہر بھر میں بھگدڑ مچ گئی۔

ویانا سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں شہر کے لوگوں کو مشہور اسٹریٹ ویئر برانڈ’ریئر ہیومینز‘ کے پہلے اسٹور کی افتتاح ہوتے ہی شہریوں کو برانڈ کے مفت کپڑے لینے کے لیے اسٹور کا رُخ کرتے اور اسٹور میں گُھس کر کپڑوں پر جھپٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


مذکو رہ صورتحال کے پیش نظر سینکڑوں لوگ اسٹور پر پہنچ گئے اور شہر میں ہنگامہ خیز حالات پیدا ہوگئے یہاں تک کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔

ویانا میں پیش آنے والے اس واقعے کی وائرل ویڈیوز پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔