رکشہ ڈرائیور کی کتے کا خیال رکھنے کی ویڈیو وائرل

May 26, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسانوں اور کتوں کے درمیان دوستی اور محبت دیکھنے والوں کو مسکرانے اور خوش ہونے پر مجبور کردیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس طرح کی ایک ویڈیو بھارتی شہر بنگلور کی سامنے آئی ہے جس میں رکشہ ڈرائیور نے کتے کو اپنی گود میں بٹھایا ہوا ہے۔

بنگلور میں گرمی کے موسم میں ٹریفک سگنل پر رکنے کے بعد رکشہ ڈرائیور کپڑے سے کتے کا منہ بھی صاف کرتا ہے۔


اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اسے مزید شیئر کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس رکشہ ڈرائیور کی بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔