امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق

May 28, 2023

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کو ڈیفالٹ سےبچانے کے لیے قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ اور ری پبلکنز کا قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہوا ہے۔

معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے بل پر رائے شماری بدھ کو ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منظوری کے بعد امریکا پر ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔

بل پر اتفاق امریکی صدر جو بائیڈن اور اسپیکر ایوانِ نمائندگان میک کارتھی کی ملاقات میں ہوا۔