خیبرپختونخوا: سرکاری اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام بند ہونے کا خدشہ

May 29, 2023

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بند ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے کے باعث کئی اساتذہ نے سکینڈ شفٹ میں پڑھانا چھوڑ دیا ہے۔

سیکنڈ شفٹ پروگرام کے 8 ہزار ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

خیبرپختونخوا کے قبائلی اور 27 بندوبستی اضلاع کے اسکولز میں سکینڈ شفٹ شروع کی گئی تھی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم نے کہا ہے کہ پروگرام کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں، تنخواہیں جلد ادا ہو جائیں گی۔

ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ایجوکیشن آفیسرز کو 3 کروڑ 33 لاکھ روپے دیے ہیں۔