ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی، اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

May 30, 2023

مالی سال 23-2022 جولائی تا اپریلترسیلات زر کا حجم 22 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔

وزارت خزانہ نے اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں ترسیلات زر کا حجم 26 ارب 1 کروڑ ڈالر تھا۔

رواں مالی سال جولائی تا اپریل برآمدات میں 13.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ برآمدات کا حجم 23.2 ارب ڈالر رہا۔

رواں مالی سال جولائی تا اپریل درآمدات میں 23 فیصد کمی ہوئی جبکہ حجم 45.2 ارب ڈالر رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارہ میں 76.1 فیصد کمی ہوئی، جاری کھاتوں کے خساروں کا حجم 3.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 23.2 فیصد کمی ہوئی، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 1 کروڑ ڈالر رہی۔