پی ٹی آئی رہنما ابراہیم خان کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

June 01, 2023

فائل فوٹو

ملتان سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو شکست دینے والے پی ٹی آئی رہنما محمد ابراہیم خان نے بھی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا جو قابل مذمت ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے ملتان سے تعلق رکھنے والے 6 سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی پارٹی چھوڑ دی تھی۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 212 کے سلیم اختر لابر، پی پی 214 سے ظہیر الدین علیزئی نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہا۔

پی پی 215 سے جاوید اختر انصاری، پی پی 219 سے اختر ملک بھی عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔

دوسری طرف پی پی 220 سے میاں طارق عبداللّٰہ اور پی پی 223 سے ملک اکرم نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔