ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے، پیمرا

June 01, 2023

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے تمام ٹی وی چینلنز کو ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

پیمرا نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے۔

پیمرا کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا، وفاق کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا۔

پیمرا احکامات میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیاں ایک سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے کیں جس کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہچانا تھا۔

پیمرا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ خوفناک رجحان ہے، جس کی مذمت کی جانی چاہیے، ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کا میڈیا بائیکاٹ ہونا چاہیے، نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آوٹ کیا جائے۔