جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے کلفٹن تھانے میں درج

June 02, 2023

فائل فوٹو

سماجی رہنما جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کی مدعیت میں مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

منشا پاشا نے مقدمے میں بیان دیا ہے کہ ہم رات 11 بجے اپنے گھر کی طرف آ رہے تھے، خیابان تنظیم کے قریب 2 گاڑیوں نے ہماری گاڑی کو روکا۔

مقدمے کے مطابق مسلح افراد نے میرے شوہر کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور لے گئے۔

منشا پاشا کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں میں تقریباً 15 مسلح افراد تھے۔