اروشی روٹیلا کی نئے گھر میں منتقلی کی خبروں کی تردید

June 03, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف ماڈل، ادکارہ اور سابقہ مس دیوا یونیورس اروشی روٹیلا کی والدہ میرا روٹیلا نے بیٹی کے 190 کروڑ کے گھر میں منتقل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اروشی روٹیلا آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کے گھر کے قریب تعمیر کردہ عالیشان بنگلے میں منتقل ہوئی ہیں جس کی قیمت 190 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ گھر کی تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں، جس کے مطابق 29 سالہ اداکارہ کے 4 منزلہ گھر میں ذاتی جم، پُر طعیش باغیچہ، سوئمنگ پول سمیت دیگر جدید، مہنگی اور اعلیٰ معیار کی چیزوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

تاہم اب اداکارہ کی والدہ میرا روٹیلا نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک دن اروشی روٹیلا ایسے گھر میں منتقل ہوں گی اور میڈیا نمائندوں کی زبان مبارک ہو۔