وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات

June 03, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دوران ملاقات توانائی، تعمیرات اور انفرا اسٹرکچر کے مشترکہ منصوبوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے سافٹ ڈرنک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیس (سی ای او) سے بھی ملاقات کی۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے ترکیہ کے کاروباری گروپوں کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملاقات کا مقصد ترکی کے کاروباری اداروں کا معیشت میں تعاون کو بڑھانا ہے۔