بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

June 03, 2023

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت سے بھی گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت سے ضلع گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔

گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قرار دیا ہے۔