جناح ہاؤس پر توڑ پھوڑ کرنیوالے شر پسند کا اعترافی بیان

June 04, 2023

—فائل فوٹو

جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔

شر پسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا۔

رئیس احمد نے بتایا کہ جناح ہاؤس پر توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔

ملزم کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف تقریریں سن کر میری ذہن سازی شروع ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔