گھوٹکی: 2 مغوی قتل، 1 ڈاکو بھی ہلاک

June 04, 2023

—فائل فوٹو

گھوٹکی میں رونتی کے کچے میں 2 مغویوں کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا۔

گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور مغوی کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک یرغمال مغوی نے اسلحہ چھین کر ایک ڈاکو کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ہلاک و زخمی ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے دونوں مغویوں کو قتل کر دیا۔