اردوان کی تقریب حلف برداری، وزیرِ اعظم کی مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں

June 04, 2023


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔

شہباز شریف نے ترکیہ کے سابق نائب وزیرِ اعظم دولت باھچیلی سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم نے ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے بلوچستان، سیستان سرحد پر مارکیٹ کے قیام اور ایرانی صدر سے حالیہ ملاقات کا ذکر کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے ایران اور پاکستان کے عوام کو فائدہ ہو گا۔

شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوف سے بھی ملاقات ہوئی۔

رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں علاقائی تعاون، خطے کو رابطوں سے جوڑنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔