خیبر پختونخوا: 26 غیرحاضر اساتذہ معطل

June 04, 2023

۔۔۔فائل فوٹو

محکمۂ تعلیم خیبر پختون خوا نے غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمۂ تعلیم نے جنوبی وزیرستان میں مسلسل غیرحاضر رہنے پر 26 اساتذہ کو معطل کر دیا۔

معطلاساتذہ کے خلاف کارروائی کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی اور کمیٹی کو 7 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

اساتذہ کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے مختلف سرکاری اسکولز کے 4 چوکیداروں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

محکمۂ تعلیم خیبر پختون خوا کی جانب سے اساتذہ اور چوکیداروں کے خلاف کارروائی عوامی شکایات پر کی گئی ہے۔