پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے پہلے مرحلےکا آغاز

June 04, 2023

پنجاب یونیورسٹی— فائل فوٹو

پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس سی میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

جامعہ پنجاب کے وائس چانسلرڈاکٹر خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جون ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ داخلوں کے لیے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لیے مختص ہیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے ہدایت کی ہے کہ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رجوع کریں۔