بندر کی کچھوے کیساتھ سیب بانٹتے ویڈیو وائرل

June 05, 2023

اسکرین گریب

سوشل میڈیا سائٹس پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر ہر صارف خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر سیکڑوں لائیکس حاصل کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر لال رنگ کا سیب بڑے مزے سے کھا رہا ہے اور ساتھ میں اپنے ’بَڈی‘ دوست کچھوے کے ساتھ بھی شیئر کر رہا ہے۔


بندر کی جانب سے سیب میں برابر کا حصہ ملنے پر کچھوا کافی خوش ہے اور مفت کا میٹھا سیب کھا کر خوب مزے اُڑا رہا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک دوسرا بندر بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ باقاعدہ کچھوے کے ساتھ کھیل رہا ہے۔