• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کرکٹ فائنل کا شور، جنگ جیسا ماحول، جاپانی پولیس حکام حیران

ناگویا (نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز کے پاک بھارت کرکٹ فائنل میں نعرے بازی اور شور نے جاپانی پولیس کو حیران کردیا۔ ناگویا پولیس کے افسر تاکاشی ساتو نے کہا کہ جاپان میں کسی کھیل کے مقابلے میں انہوں نے ایسا شور پہلی بار سنا۔ ماضی کے پاک بھارت ہاکی اور کبڈی مقابلوں کے مقابلے میں کرکٹ فائنل کے دوران ایسا محسوس ہوا جیسے شائقین میں جنگ ہورہی ہو۔ اسٹیڈیم کے اطراف اور انکلوژرز میں اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ڈھائی ہزار گنجائش والے اسٹیڈیم میں15ہزار سے زائد تماشائی پہنچے، کچھ نے بغیر ٹکٹ داخل ہونے کی کوشش کی، 20 شائقین کو حراست میں لے کر تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید