جہانگیر ترین کا آج پارٹی کے نام پر حتمی فیصلہ کرنے کا امکان

June 05, 2023

جہانگیر ترین—فائل فوٹو

سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے آج ان کی اپنی پارٹی کے نام اور اعلان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے جہانگیر ترین گروپ کی رہنماؤں سے حتمی مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

تحریکِ انصاف کے مزید 2 سابق ایم پی ایز کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت متوقع ہے، اس ضمن میں ان سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ایک سابق صوبائی وزیر کے بھی جہانگیر ترین گروپ سے معاملات پر مذاکرات جاری ہیں۔

سابق ایم پی ایز سردار عبدالحئی دستی اور نیاز گشکوری جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔