شیخ رشید نے عثمان بزدار کو بزدلوں کا امام قرار دے دیا

June 05, 2023

شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بزدلوں کا امام قرار دے دیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ قاسم کے ابو نے بزدار کیلئے ہمیشہ اسٹینڈ لیا مگر وہ صرف بس اسٹینڈ نکلا۔

شیخ رشید نے کہا کہ منحرف ارکان کے سیاسی جوڑ توڑ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) الیکشن میں دھاندلی کرلے تو بھی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ میئر کراچی کے الیکشن میں ریگ مال چلا تو قومی الیکشن میں ریتی استعمال ہوگی۔