• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر خاموش نہ رہ سکے

—تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی شادی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مشہور علاقے میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا پیغام چلا۔

اس سے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ دونوں شخصیات نے جمعے کی شام شادی کی۔

اس کے بعد امریکی صدارتی آفس وائٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی۔

یہ تصویر دراصل میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر نشر ہونے والے شادی کے پیغام کی ترمیم شدہ تصویر تھی جس میں صرف الفاظ تبدیل کیے گئے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تصویر میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کے شادی کرنے کے الفاظ کو تبدیل کر کے لکھا گیا تھا کہ ’ٹرمپ آپ کا صدر ہے‘۔

واضح رہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ  پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ مجھے ناپسند ہیں جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024ء کے انتخابات کے دوران ٹرمپ کی حریف کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید