کراچی کے علاقے ڈیفینس بخاری کمرشل میں کیفے میں جھگڑے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
درج مقدمے کے مطابق متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ اپنی دوست کے ساتھ کیفے پر موجود تھی کہ اچانک سے 3 خواتین اور 1 مرد کیفے میں آئے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، یہ میری پرانی دوست ہیں، ان سے پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی حاصل کر لی گئی ہے، متاثرہ خاتون کا تعلق لاہور سے ہے جو کراچی میں رہائش پذیر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے تمام ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔