• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے کئی علاقوں میں آج صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔

بوندا باندی کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی جس کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار پھسل گئے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجۂ حرارت 29.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید