پشاور: میاں بیوی نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

June 05, 2023

پشاور کے علاقے توحید آباد میں میاں اور بیوی نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔

پشاور پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کے واقعے میں خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زیارت گل اور اُس کی بیوی نے جھگڑا ہونے پر خاتون پر تیزاب پھینکا۔

پشاور پولیس کے مطابق ملزم زیارت گل کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ خاتون ملزمہ کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں۔