میڈیکل کالجوں کے اساتذہ کی تربیت کیلئے 150 ماسٹر ٹرینرز تیار

June 06, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے باہمی اشتراک سے پنجاب اور آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجوں کے اساتذہ کی تربیت کیلئے 150ماسٹر ٹرینرز تیار کرلیے گئے۔ پروگرام کیلئے گرانٹ برٹش کونسل نے فراہم کی جبکہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد یو ایچ ایس کے میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا۔ میڈیکل ٹیچرز کو جدید تدریسی تکنیکوں ٹرانسفارمیشنل، پرابلم بیسڈ اور بلینڈڈ لرننگ میں تربیت فراہم کی گئی۔ اس حوالے سے یو ایچ ایس میں پیرکے روز پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔