لاہور(خبرنگار)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے۔ تاہم اس کے باوجود جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، اس خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔