عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی میڈیا اپنا کردار ادا کرے، ضیاء الدین انصاری

June 06, 2023

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔ اب حکومتی سطح پرسنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ گزشتہ حکومتین ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے حوالہ سے پالیسی اور گفتگو کے کئی مواقع ضائع کر چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیراہتمام میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میڈیا ورکشاپ میں امیر ضلع غربی لاہور عبدالعزیز عابد،مرکزی سوشل میڈیا انچار ج سمش الدین امجد، آئی ٹی انچارج لاہور عمیر اعوان،چوہدری عبدالقیوم گجر، غلام حسین بلوچ، عبدالواحد، راشد داؤد بخاری سمیت مردو خواتین میڈیاذمہ داران نے شرکت کی۔