راوی شہر میں عالمی معیار کا پارک بنایا جائیگا، سی ای او روڈا

June 06, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)سی ای او روڈاعمران امین نے کہا ہے کہ راوی شہر میں آلودگی کا خاتمہ اورماحولیات کی بہتری راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا بڑا ہدف ہیں ۔یوم ماحولیات پر روڈا ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری ہونیوالے پیغام کے مطابق عمران امین کا کہناتھا کہ راوی شہر میں لکھو ڈیر کوڑا کرکٹ ڈھیر ختم کر کے وہاں پر عالمی معیار کا پارک بنایا جائیگا۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائئں جائنگے جواس علاقہ میں آلودگی اثرات کم کرنے کی ایک بڑی وجہ بنیں گے جبکہ یہاں ایکوفرینڈلی ماحول کی ترغیب کےلئے 9جنگلات لگانے کا بھی منصوبہ ہم تیا ر کر چکے ۔