بجٹ 24-2023: پیٹرولیم اور توانائی کے شعبے سے متعلق بجٹ تجاویز پیش

June 06, 2023

فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں پیٹرولیم اور توانائی کے شعبے سے متعلق بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔

مالی سال 24- 2023ء کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، اسی سلسلے میںوزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ سمیت دونوں وزارتوں کے حکّام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بجلی کے منصوبوں سے متعلق پیش رفت اور فنڈنگ کی ڈیمانڈ پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ، ڈیمز کی تعمیر سمیت سولر منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔