سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر تنخواہیں 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ

June 06, 2023

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تنخواہیں اور پینشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہیں اور پینشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے تنخواہیں اور پینشن یکم جولائی کے بجائے 23 جون تک اد ا کریں۔