بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسینؓ پر حاضری

June 07, 2023


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورۂ عراق کے دوران روضۂ امام حسینؓ پر حاضری دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امام حسینؓ کے روضہ مبارک پر خصوصی حاضری کے دوران مناجات پڑھیں اور دعائیں مانگی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے امام حسینؓ کے صحابی حبیب ابن مظاہرؓ کی تربت پر بھی حاضری دی۔

اس کے علاوہ انہوں نے مقامِ شہداء پر بھی حاضری دی اور گنج شہیداں پر نماز بھی ادا کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ غازی عباسؓ علمدار پر حاضری دی، ان کے روضے مبارک پر مناجات پڑھیں اور نماز ادا کی اور دعائیں مانگی۔