شیخ روحیل اصغر کی بطور مشیرِ وزیر اعظم تعیناتی کی منظوری

June 07, 2023

شیخ روحیل اصغر—فائل فوٹو

ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کو وزیرِاعظم شہباز شریف کا مشیر تعینات کر دیا گیا۔

صدرِ پاکستان عارف علوی کی جانب سے شیخ روحیل اصغر کی بطور مشیر ِوزیرِاعظم تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شیخ روحیل اصغر کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93 ایک کے تحت دی ہے۔