میسی امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی جوائن کریں گے

June 07, 2023

دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات یہ تھیں کہ میسی پی ایس جی چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے۔

مگر وہ سعودی کلب کی پُرکشش پیشکش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو جوائن کر رہے ہیں جہاں دُنیا کی دو بڑی کمپنیاں بھی اُن کے اس معاہدے کا حصہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے۔