برطانوی گلوکار نے ساتھی مسافر کا دن یادگار بنا دیا

June 08, 2023

کرس مارٹن، فائل فوٹو

برطانوی گلوکار کرس مارٹن بین الاقوامی سطح پر کامیابی اور شہرت حاصل کرنے کے باوجود بھی بہت ہی عاجزانہ طبیعت کے انسان ہیں۔

ارد گرد کے ماحول سے دوستانہ وابستگی رکھنے کے لیے مشہورکرس مارٹن کو برطانیہ کی ریاست ویلز کے دارالحکومت کارڈف کے ریلوے اسٹیشن پر دیکھ کر ساتھی مسافر حیران رہ گئے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کارڈف ریلوے اسٹیشن سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر اسٹیشن پر کھڑے اپنی ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے کہ اچانک پیچھے سے کرس مارٹن آکر ویڈیو بناتے ہوئے شخص کی ویڈیو کا حصّہ بن جاتے ہیں جس کے بعد ویڈیو بناتے مسافر کی خوشی دیدنی تھی۔

واضح رہے کہ کرس مارٹن کا بینڈ لگاتار دو شوز کرنے کے لیے تیار ہے جوکہ ریلوے اسٹیشن سے تھوڑے سے فاصلے پر واقع ہے۔

لہٰذا، کرس مارٹن کا اپنے بینڈ کے اس دورے پر ٹرین کے ذریعے سفر کرنے کا فیصلہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔

اس کے علاوہ، حال ہی میں کولڈ پلے نے ایک اہم کامیابی کا اعلان کیا کہ بینڈ اپنی پچھلی پرفارمنس کے دوران ماحول میں کاربن کےاخراج میں کمی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات سےکاربن کےاخراج کو 47 فیصد تک کی متاثر کن حد تک کم کرنے میں کامیاب رہا۔