پاکستان کے بیٹرز کی مشکل آسان ہوگئی

June 09, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کے کرکٹرز اب آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی باؤنسی پچز کے لیے خود کو لاہور میں رہتے ہوئے تیار کر سکیں گے۔

پاکستان اور ایشیائی بیٹرز کا باؤنسی پچز پر کھیلنا مسئلہ رہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے حل کے لیے باؤنسی پچ تیار کی جا رہی ہے اور لاہور میں باؤنسی پچ کی تیاری اب آخری مرحلے میں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبہ قابل عمل نہ ہونے کے بعد آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی جس سے اب پچ تیار کی گئی ہے۔

فوٹو، جنگ نیوز

این سی اے میں اس مٹی کو پچز کی تیاری کے لیے استعمال کیا گیا ہے جس سے پچز میں باؤنس بڑھے گا اور بیٹرز کو بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں برس 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائے گی اور اس بچ کی بدولت کھلاڑیوں کو وہاں فائدہ ہوگا۔