ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافہ

June 09, 2023

ملک میں بجٹ سے قبل سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 29 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت1972 روپے اضافے سے ایک لاکھ 96 ہزار 588 روپے ہوگئی۔

اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاو 19 ڈالر اضافے سے 1965 ڈالر فی اونس ہے۔