• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ینبع سے تیل کی ترسیل بحال، روزانہ 2 ملین بیرل لوڈنگ شروع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سعودی عرب نے یمنی حوثیوں کے حملے کے بعد مشرقی مغربی تیل پائپ لائن کی بحالی کے ساتھ بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق بندرگاہ ینبع سے تیل کی ترسیل کی دوبارہ بحالی سے مشرقِ وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ ایران پر امریکی اسرائیلی جنگ کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔

یورپی خلائی ادارے کی جانب سے  جاری کی گئی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق سعودی عرب نے ینبع اور جنوبی علاقے الموجز میں تقریباً 10 ملین بیرل خام تیل بحری جہازوں میں منتقل کیا۔ 

عرب میڈیا نے 2 تجارتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے ینبع سے روزانہ تقریباً 2 ملین بیرل خام تیل لوڈ کیا جا رہا ہے۔

بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی کے مطابق پائپ لائن سے اس وقت تقریباً 2.65 ملین بیرل یومیہ تیل گزر رہا ہے جو آئندہ چند دنوں میں 3 سے 4 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حملے سے پہلے کی تقریباً 5.5 ملین بیرل یومیہ گنجائش بحال ہونے میں مزید 1 ماہ لگ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید