سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنا بدترین دہشت گردی ہے،مسلم سٹوڈنٹس لیگ

July 11, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس لیگ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت صدر اقرار احمد نے کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے سویڈن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر اتش کرنا بدترین دہشت گردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے یہ انسانیت کی راہنمائی والا کتاب ہے ، قرآن پاک کی دفاع کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاینگے اور قرآن پاک کی حرمت اور تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کیساتھ ہر قسم سفارتی تعلقات ختم کرکے سویڈن سفیر کو ملک بدر کی جائے۔