ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال: کوارٹر فائنل میں سوئیڈن نے جاپان کو شکست دیدی

August 11, 2023

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں سوئیڈن نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

فٹ بال کے چاہنے والے بڑی تعداد میں آکلینڈ کے ایڈن پارک میچ دیکھنے پہنچے، جاپانی شائقین اپنی ٹیم کی ہار پر افسردہ دکھائی دیے۔

آکلینڈ کے ایڈن گارڈن میں جاپان اور سوئیڈن کے تماشائی بڑی تعداد میں میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل دیکھنے پہنچے، دونوں ٹیموں کے چاہنے والے مختلف انداز اور منفرد رنگ و روپ میں دکھائی دیے۔

سوئیڈش تماشائیوں میں سے کسی نے اپنے ملک کا پرچم تھاما تو کوئی روایتی ہیٹ پہن کر اسٹیڈیم پہنچا جبکہ جاپانی شائقین میں بچے، بڑے اور خواتین سب شامل تھے۔

میچ کے بعد فاتح ٹیم کے حامی خوشی خوشی اسٹیدیم سے نکلے جبکہ ہارنے والی ٹیم کے تماشائی جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔