کراچی: چینی کی فی کلو قیمت 152 روپے برقرار

August 21, 2023

فائل فوٹو

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 152 روپے برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق ہول سیل بازار میں پچاس کلو چینی کا تھیلا 7600 روپےمیں دستیاب ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 160 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ماہ اگست کے دوران اب تک چینی 19 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ جولائی کے اختتام پر چینی کی قیمت 134 روپے فی کلو تھی۔